Dec 13, 2017 06:27 pm
views : 493
Location : Korangi Industrial Area
Karachi- Sindh Rangers Targeted Action, One Dacoit Killed
کراچی ، سندھ رینجرز کی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی ، ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈکیت ہلاک
پاکستان رینجرز سندھ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کو اطلاع ملی کہ کورنگی
انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں2 ڈکیت علاقے میں لوٹ مار کر رہے ہیں۔شہریوں
کی جانب سے اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز سندھ کی علاقے میں موجود موبائل
نے فوری کارروائی کی اور جائے واردات پر پہنچی۔ رینجرز کو دیکھتے ہی ڈکیتوں
نے موبائل پر فائرنگ کر تے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ترجمان کے مطابق رینجرز کے جوانوں نے ان کاتعاقب کیا اس دوران علاقہ پولیس
بھی موقع پر پہنچ گئی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈکیت ہلاک جبکہ دوسرا
فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس تلاش جاری ہے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ
اورایمونیشن بھی بر آمدکر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کورنگی انڈسٹرئل ایریا میں رینجرز سے فائرنگ
کے تبادلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے
ہوئی ہے۔ مذ کورہ ڈکیت گلشن آقبال کے علاقوں اور گلستان جوہر میں ڈکیتی کی
متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔