Dec 13, 2017 08:07 pm
views : 537
Location : Islamabad Hotel
Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal Addresses
اسلام آباد، ملک کو دھرنوں کی نہیں بلکہ ترقی اور استحکام کی ضرورت ہے،احسن اقبال
وفاقی وزیر برائےداخلہ، ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناہے کہ اس وقت ملک کو دھرنوں کی نہیں بلکہ ترقی اور استحکام کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے پی آئی ڈی ای کی تقریب سے خطاب
کر تے ہوئےکہا کہ نوجوان ماہر اقتصادیات کو پاکستان کی معیشت کے حوالے سے
آگاہی ناگریز ہے،انہوں نے کہا کہ توانائی کے بجلی پر سستا ہونے کے باعث
توجہ دی گئی،ان کا کہنا تھا کہ ایندھن سے بجلی مہنگی ہے ، اگر تیل سو ڈالر
تک پہنچا تو اس سے بننے والی بجلی توقع سے بھی مہنگی بنے گی اس لئے تیل سے
پیدا کی گئی بجلی پر مسلسل انحصار نہیں کر سکتے۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے
کہاکہ اس وقت ملک کو دھرنوں کی نہیں بلکہ ترقی اور استحکام کی ضرورت ہے
انتخابات سے 5 ماہ پہلے دھرنے دینےکا مقصد انتخابات کو سبوتاژ کرنااور طویل
میعاد کی نگران حکومت لانا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ
بروقت انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنائے تاکہ دنیا بھر میں یہ پیغام جائے
کہ پاکستان ایک مضبوط جمہوریت بن چکا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پہلے پارلیمنٹ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرچکا ہے اور
اب ایک بار پھر ہمیں یہ موقع مل رہا ہے کہ حکومت کی مدت کو پورا کرکے دنیا
بھر کو پر امن جمہوریت کا پیغام دیا جاسکے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ ڈالر کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے
ایڈجسٹ ہے لہذا خطرے کی بات نہیں، بقراط اور سقراط ہر وقت معیشت ختم ہونے
کا شور مچاتے ہیں اور صرف منفی امیج اجاگر کرتے ہیں۔