Dec 13, 2017 08:14 pm
views : 689
Location : Kashmore Kach Area
Karachi- Sindh Rangers organizes Free Medical Camp
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ کشمور کچے کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا ا ہتمام
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ کشمور کچے کے علاقے میں فری
میڈیکل کیمپ کا ا ہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد دو رافتادہ گاؤں کے
مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پررینجرز کے ماہر ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں جن میں
خواتین اور بچے بھی شامل تھے ان کا مفت طبی معائنہ کیااور طبی سہولیات سمیت
مفت ادویات فراہم کیں۔
ترجمان سندھ رینجر ز کے مطابق اہلِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔