Dec 13, 2017 08:32 pm
views : 653
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Senate France Delegation
کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر سے فرانس کی سینٹ کے 3 رکنی وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے فرانس کی سینٹ کے 3 رکنی وفد نے کراچی
میں فرانس کے قونصل جنرل کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد کی قیادت سینیٹر پاسکل ایلیزرڈ کر رہے
تھے۔ملاقات کے دوران پاک فرانس باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے
مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار ،مختلف شعبوں
میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب
اور خطہ کا اہم شہر ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے
حالات نہایت سازگار ہیں۔فرانس کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ
اْٹھائیں۔پاک فرانس اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت
قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔ امن و امان
کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی
کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہاسی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے
خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا نقطہ
آغاز ہے۔