Dec 14, 2017 02:11 pm
views : 522
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 482 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،482 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات(14دسمبر
2017) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38336 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 54 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔