پشاور، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ
سردیوں کی آمد اور بارشوں کے سلسلے کے ساتھ ہی پشاور کی سڑکوں پر شام کے
وقت پْرانے گرم سویٹروں اور جیکٹس کے ا سٹالز کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ
ہو گیا ہے ۔ ان اسٹالز کے کپڑے جنہیں عرفِ عام میں لنڈا کہا جاتا ہے، ہر
گزرنے والے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں۔
پشاور شہر میں یہ ا سٹالز مین صدر بازار، کوہاٹی روڈ، ،ہشتنگری چوک اور
میلاد چوک میں لگائے جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک ا سٹال صدر روڈ کے کنارے واقع ہے
جہاں سے پْرانے سویٹر اور جیکٹس سستے داموں اور اچھی حالت میں دستیاب ہوتے
ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اسٹال پر سویٹر، جرسیاں، پینٹیں اور جوتے
،بازار میں بڑی دکانوں کی نسبت کم نِرخوں پر میسر ہوتے ہیں جنہیں خریدنے کے
لیے ہر طبقہ کے لوگ ان اسٹال کا رخ کرتے ہیں جبکہ اکثر لوگ صرف پرانے گرم
سویٹرز کی وجہ سے ہی اسٹال کا رخ کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکانوں میں شیشوں کے شوکیس میں سامان مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ اس کو خریدنے سے قاصر ہیں ۔
ایک نوجوان خریدار کامران علی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا
ایک اور خریدارمنہاج الدین خان نے کہا