Dec 14, 2017 03:08 pm
views : 548
Location : Private Hospital
Peshawar- Provincial Health Minister Inaugurates Breast Cancer Unit
پشاور،صوبائی وزیر صحت نے نجی ہسپتال میں بریسٹ کینسر یونٹ کا افتتاح
پشاور کے نجی ہسپتال میں اپنی نوعیت کے اولین بریسٹ کینسر یونٹ کا افتتاح
کر دیا گیا،اب ایک ہی چھت کے نیچے بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج ممکن
ہوسکے گا۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کہتے ہیں صوبائی حکومت نے صحت کے
شعبے میں انقلابی اقدامات کئے۔
خیبرپختونخوا میں اپنی طرز کے پہلے بریسٹ کینسر یونٹ کا افتتاح نجی ہسپتال میں صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی کا کہنا
تھا کہ اس مہنگے علاج کو بھی صحت انصاف کارڈ میں شامل کیا جائیگا جبکہ صوبے
میں برن سنٹر کے نہ بننے کا زمہ دار وفاقی حکومت ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے سالانہ نوے ہزار کیسز
رپورٹ کیے جاتے جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح پندرہ ہزار ہے جبکہ پاکستان
میں ہرآٹھ میں ایک عورت کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لا حق رہتا ہے جس کی
تشخیص ایک اہم مرحلہ ہے جس کے لئے باقاعدگی کے ساتھ سکریننگ کروانی ناگزیر
ہے جوکہ اس یونٹ میں انتہائی کم فیسوں کے ساتھ یہ سہولت فراہم کی جائیگی۔