کوئٹہ ، ظفر اللہ جمالی جیسے لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا ،خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف
نہیں، ظفر اللہ جمالی جیسے لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا ۔
کوئٹہ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر بڑی حد تک
کام مکمل ہوگیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح مارچ کے آخر تک تک ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں پارٹی میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال کا
جائزہ لیا ہے ,نواب ثناء اللہ زہری کی سربراہی میں ن لیگ بلوچستان میں منظم
ہے،ماضی میں کوئٹہ میں رات ڈھلتے ہی خوف ہوا کرتا تھا ہماری حکومت نے یہاں
امن قائم کیا، بلوچستان کو ماضی میں اتنی اہمیت نہیں دی گئی جس کا یہ صوبہ
حقدار تھا، نواز شریف نے بلوچستان میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے سی پیک
اس بات کا ثبوت ہے۔ سینٹ کے انتخابات پر سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق
کا کہنا تھا کہ ملک جب بھی سینٹ کے انتخابات قریب ہوتے ہیں ایسی ہی صورتحال
ہوجاتی ہے ۔
پیپلزپارٹی پارٹی اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے ممکنہ دھرنے پر خواجہ
سعد نے کہا کہ آصف علی زرداری سیانے انسان ہیں ۔ جمہوریت کو بچانے کے لیے
ہمیں پیپلزپارٹی کی اور انہیں ہماری ضرورت پڑتی رہے گی۔