Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 14, 2017 04:37 pm views : 468

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Outgoing Turkish Ambassador
  • Urdu

اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن کی ملاقات

اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی امّہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا ہے جس کی مدد سے مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن ایک بڑے مدبر اور وڑنری لیڈر ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم ان کی قیادت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
ممنون حسین نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل سے متعلق صدر اردوآن کا موقف انتہائی جرات مندانہ اور موثر ہے۔انھوں نے کہا کہ فلسطین ، کشمیر اور روہنگیا کے بحرانوں جیسے معاملات میں پاکستان اور ترکی کا موقف یکساں ہے اور دونوں برادر ملک باہمی تعاون سے ان مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترک سفیر صادق بابر گرگن نے اپنی محنت ، قابلیت اور حسن اخلاق سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور ان کے دور میں پاک ترک تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی اور کہا کہ وہ صدر اردوآن ، ترک حکومت اور عوام تک ان کی نیک خواہشات پہنچا دیں۔
ترک سفیر صادق بابر گرگن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میرے لیے گھر کی طرح ہے۔ یہاں کے عوام نے انھیں بے پناہ محبت سے نوازا ہے۔

Recent News

Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved