Dec 14, 2017 06:33 pm
views : 651
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 596 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 596 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (14دسمبر2017)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 598
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38481 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 59 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،261 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔