کراچی ، حکومت سندھ نے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، سید مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تقریباً تمام
محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گیا۔ اب 50 ہزار سرکاری
ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دے رہے ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا آئی کیپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی کے
تحت نجی ہوٹل میں منعقدہ اسکیلنگ دی فورتھ انڈسٹریل ریولوشن سمٹ سے بحیثیت
مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ
پاکستان کے پاس افرادی قوت بڑی تعداد میں موجود ہے، افرادی قوت سے ہی چین
پاور بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کام میں بہتری لارہی ہے، آئی کیپ کی تجاویز کا
بھی خیرمقدم کریں گے۔ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں شامل ہونے کے لیے
اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہو گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ورلڈ بینک پیچامتھو
ایلنگووین نے کہا کہ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں میں شامل ہونے کے لیے
اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔ تیز ترقی کے لیے پاکستان کو
شرح آبادی ایک فیصد پر لانی ہو گی۔
چیئرمین یو این کمیٹی پروفیسر عطا الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی
کی فیلڈ میں مزید تیزی سے آگے جانا ہو گا تاکہ دنیا کے ساتھ چل سکیں۔
چیئرپرسن آئی کیپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی حنا عثمانی نے اپنے خطاب میں
کہا کہ ہم انڈسٹری کے ہر شعبے کے می ویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے
ہیں۔
تقریب کے دوران صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے وزیراعلی سندھ کو تعریفی شیلڈ
پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے بھی شرکت
کی۔