Dec 14, 2017 06:56 pm
views : 571
Location : ISPR Headquarter
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa interacts with FATA Delegations of Tribal Elders, Youth Jirga
راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے نمائندوں سے ملاقات، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے
میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ
لارہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے نمائندوں نے راولپنڈی میں
آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، قبائلی عمائدین اورنوجوانوں نے
قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ
میں حمایت پر آرمی چیف نے قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں قیام
امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، استحکام سے دیرپا امن
کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ فاٹا کے مستقبل کے لئے قبائلی عوام کے مؤقف کو
قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق
میں ہے اور اس عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء کو پاک افغان سرحد پر کیے جانے
والے سیکیورٹی انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے افغان قیادت سے ہونے
والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔