Dec 14, 2017 07:19 pm
views : 637
Location : Special Childern School
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits Special Children School
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر انتظام اسپیشل چلڈرن کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر انتظام قائد اعظم رینجرز اسپیشل چلڈرن اسکول
کراچی میں اسپیشل چلڈرن کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب کا
انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید
تھے۔ اس موقع پر اسپیشل چلڈرن نے مختلف ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں
حاضرین نے خوب سراہا۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق ڈی جی رینجرز(سند ھ) میجر جنرل محمد
سعیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی بچے حوصلوں اور جذبوں کی
علامت اور قابل ستائش ہیں۔تمام والدین اور اساتذہ جو اِن کی پرورش اور
تربیت میں مصروف کار ہیں تعریف کے مستحق ہیں۔
تقریب میں کراچی کے دیگر اسپیشل چلڈرن اسکولز کے بچوں اور والدین نے بھی شرکت کی۔