Dec 15, 2017 01:23 pm
views : 613
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 105 points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،105 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ(15دسمبر
2017) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38329 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 242 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔