Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2017 01:46 pm views : 514

Location : Governor House

Karachi- Prince Kareem Agha Khan reached Governor House
  • Urdu

کراچی ، انسانیت کی خدمت میں آغاخانی کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے شعیہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ ، صوبائی وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید، کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سمیت اعلیٰ حکام ، بزنس کمیونٹی ، عمائدین شہر اور آغاخان کمیونٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بوہری کمیونٹی کے سربراہ کے بعد پرنس کریم آغا خان کی کراچی آمد اور قیام، شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے،پرنس کریم آغا خان نے اپنے نظریات ، افکار اور اذکار میں نہ صرف انسانیت کی فلاح وبہبود پر بار بار زور دیا بلکہ اس کا عملی مظاہرہ ہم سب کے سامنے ہے ، سماجی خدمت کے شعبوں میں آغا خانی کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔
گورنر ہاؤس میں آمد پر گورنر سندھ نے آغا خان سے ملاقات کے دوران کہاکہ انسانیت کی خدمت میں آغا خانی کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے با الخصوص تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی خدمت کے ادارے قابل تقلید ہیں ، انسانیت کی فلاح و بہبود سے ہی فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں آغاخانی کمیونٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی ہدایت پر آغا خان فاؤنڈیشن ملک میں سماجی شعبہ میں شاندار خدمات انجام دے رہاہے۔ اس سے قبل گورنر سندھ محمد زبیر نے آغا خان برادری کے روحانی پیشوپرنس کریم آغا خان کی کراچی آمد پر ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کرتے ہوئے انھیں کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور آغا خان برادری کے رہنما?ں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان اپنی امامت کی60 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آئے ہیں ، اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں جبکہ اپنے دورہ شمالی علاقہ جات میں سرکاری حکام اور شعیہ اسماعیلی برادری کے رہنماؤں سے انہوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔

Recent News

Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved