Dec 15, 2017 02:09 pm
views : 478
Location : National Institute of Management (NIM)
Islamabad- State Minister for Information Maryam Aurangzeb Addresses to National Management Course
اسلام آباد ،ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا،مریم اورنگزیب
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار
شب خون مارا گیا۔جمہوریت کے تسلسل سیاداروں کی کارکردگی اور عزت میں اضافہ
ہوتاہے۔
اسلام آباد میں نیشنل منیجمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں ہمیشہ جمہوری ادوار میں ریکارڈ ترقیاتی کام
کئے گئے جس کا ثبوت پچھلے چار سالوں میں پوری قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے
کہاکہ نظام اوراداروں کی مضبوطی کیلئے جمہوری تسلسل بہت ضروری ہے ۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ ووٹ کی طاقت سے ہی ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ
ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی۔
نیشنل منجمنٹ کورس کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہاکہ پپس کی وجہ سے صوبائی
اداروں اور پارلیمنٹ میں رابطوں کو فروغ ملا۔پپس میں پارلیمنٹ اورآئین کی
بالادستی کے حوالے سے بھی کورسوں کو اہتمام کیا جائے۔
وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کورس میں حصہ لینے والوں کو اسناد دیں۔