پشاور، نماز جمعہ کے موقع پرشہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
پشاورمیں نماز جمعہ کے موقع پرشہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے شہر کی تمام مساجد کے باہر پولیس
کی نفری کو تعینات کیا گیاہے جبکہ مسجد میں نمازیوں کی جامع تلاشی لی جارہی
ہے۔
اس موقع پر شہر کے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری
تعینات کی گئی ہے جبکہ تمام گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت
دی جارہی ہے۔
چیکنگ کے لیے پولیس اہلکاروں کو خصوصی میٹل ڈیٹکٹراور جدیدٹیکنالوجی کی
حامل سم فراہم کی گئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک
آپریشن جاری ہے۔
اس موقع ہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب
انسپکٹر طاہر خان نے کہا کہ جمعے کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے
رہے ہیں،جبکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی گئی ہے۔