Dec 15, 2017 03:59 pm
views : 590
Location : PTI Media Cell Office
Islamabad- PTI Leader Murad Saeed Video Massage
اسلام آباد ، محمود اچکزئی کے فاٹا سے متعلق بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل، مراد سعید کا ویڈیو بیان
اسلام آباد میں پا کستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے محمود اچکزئی
کے فاٹا سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی بیٹھتے
تو پاکستانی پارلیمنٹ میں ہیں لیکن زبان پاکستان دشمن عناصر کی بولتے
ہیں۔یہ وہی محمود خان اچکزئی ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومیت کی بنیاد پر انتشار
اور تقسیم کی سیاست کی۔
اسلام آباد میں ویڈیو بیان دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بلوچستان
سے بھارتی دہشتگرد ایجنٹ کلبھوشن گرفتار ہو لیکن اچکزئی ایک لفظ نہیں
بولے۔فاٹا میں را کی دہشتگردیاں ثابت ہوئیں لیکن اچکزئی خاموش رہے لیکن جب
بولے تو پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر یہ بولے کہ فاٹا افغانستان کا حصہ ہے۔
مراد سعید نے کہا ان کا یہ بیان آئین پاکستان اور ریاست کے مفادات سے
متصادم ہے۔ آئین اور ریاست پاکستان کے وجود پر ضرب لگا کراچکزئی اپنا
داغدار دامن نہیں دھو سکتے، اچکزئی صاحب کو پختونوں کی محرومی اور انتشار
پر نہیں انکے مستقبل سنوارے جانے پر اعتراض ہے۔
پا کستان تحریک انصاف کے رہنمانے کہا خود کو سیاسیات کا مفکر سمجھنے والے
اچکزئی نے آئین کے آرٹیکل 2(سی) کو کیسے نظر انداز کیا، اچکزئی کسی اور سے
نہیں خود اپنے بھائی سے انکے حلف نامے کی نقل لیکر پڑھ لیتے تو شاید اس قسم
کی گفتگو نہیں کرتے، اچکزئی صاحب پختونوں نے اپنے خون سے ارض پاک کے وجود
کو استحکام بخشا ہے۔
پا کستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مزید کہا آپ کے دوستوں کی
شرارتوں سے ارض پاک کو نجات دلانے کیلئے لاکھوں قبائلیوں نے ہجرت کی،
قبائلی ہی نہیں خود پختون عوام مجموعی طور پر آپ کے افکار اور طرز سیاست سے
مکمل برات کا اعلان کرتے ہیں،اچکزئی نواز شریف اور مولانا کی مدد سے
قبائلی عوام کو محرومیوں میں جکڑے رکھنے کیلئے جتنا چاہیں زور لگالیں، فاٹا
کو پختونخوا کا حصہ بھی بنائیں گے اور اپنے قبائلی عوام کا مستقبل سنوار
کر بھی دکھائیں گے۔