Dec 15, 2017 05:08 pm
views : 504
Location : Different Places
Chaman- Weather turns cold in City, Kahwah demands increases
چمن ، شمالی بلوچستان بدستور رکارڈ توڑ شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ،کہوے کے استعمال میں اضافہ
چمن سمیت شمالی بلوچستان بدستور رکارڈ توڑ شدید خشک سردی کی لپیٹ میں
ہے۔شہر میں سردی بڑھتے ہی کہوے کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے،مقامی افراد
شد ید سر دی میں کہوے کااستعمال زیادہ کرتے ہیں تاکہ سر دی کی شد ت سے بچا
جا سکے ۔
سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کاپریشرنہ ہونے
کے برابر ہے جس کے باعث بچوں،بزرگوں اورخاص کرخواتین کو شدید مشکلات
کاسامناکرناپڑرہاہے۔موسم کی تلخیوں کے باعث دفاتر،اسکولوں اورکالجوں میں
حاضریاں معمول سے کم ہیں۔گیس پریشر نہ ہونے سے خواتین کے لیے کھانابناناکسی
امتحان سے کم نہیں اورخواتین لکڑیاں جلاکر کھانابنانے پرمجبورہیں۔
وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت بدستور منفی 8
پربرقرا رہے جبکہ مسلم باغ پشین برشور چمن منفی 4 ڑوب منفی3 تک گر گیا۔
وادی زیارت میں بہتے ابشار منجمد ہو گئے، بہتا پانی جم گیا۔
شہر بھر میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے
باعث زیارت شہر سے سیاح نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔چمن میں قدرتی چشموں
،ندی نالیوں اور پائپوں میں پانی جم گیا جس کی وجہ سے پینے کے پانی کا
بحران پیدا ہوگیا ہے۔
شہر میں خشک ہوائیں اور شدید سر دی کے باعث موسمی بیماریاں پھیلنی لگی ہیں۔