Dec 15, 2017 05:48 pm
views : 549
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan cleared, Jahangir Tareen disqualified by Supreme Court
اسلام آباد ، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، عمران خان اہل اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے
ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل
قرار دے دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 250 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ
عمران خان نیازی سروسز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے۔
عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے
ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور
صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگایا گیا تاہم درخواست گزار غیر ملکی فنڈنگ پر متاثرہ فریق نہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ طور پر پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی گذشتہ 5 سال تک کی چھان بین کرسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے جہانگیر
ترین کو آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات
نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے ان ہاؤس ٹریڈنگ کا اعتراف
کیا، ایس ای سی پی نے جہانگیر ترین کا معاملہ خود ختم کیا اور فوجداری
کارروائی نہیں کی۔
فیصلہ سنائے جانے کے وقت
عمران خان سپریم کورٹ میں موجود نہیں تھے تاہم جہانگیر ترین، تحریک انصاف
کے ترجمان فواد چوہدری ، درخواست گزار حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے داخلہ
طلال چوہدری اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود
تھیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)
کے رہنما حنیف عباسی نے آف شور کمپنیاں چھپانے پر چیئرمین تحریک انصاف
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دو درخواستیں دائر کی تھیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال
اور جسٹس فیصل عرب پر مشتملسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایک سال سماعت
کے بعد 14 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔