Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2017 06:04 pm views : 556

Location : Port Manila/Philippines

Islamabad- President of Philippines Rodrigo Rao Duterte visited Pakistan Navy Ship SAIF at Port Manila
  • Urdu

اسلام آباد ، فلپائن کے صدرکا پی این ایس سیف کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ

فلپائن کے صدر روڈ ریگو راؤ ڈیو ٹرٹے نے فلپائن کی بندر گاہ منیلا کا دورہ کرنے والے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کا جہازپی این ایس سیف تین روزہ خیر سگالی و تربیتی دورے پر فلپائن کی بندر گاہ منیلا پہنچا۔
منیلا کے ساحلی پانیوں میں پہنچنے پر فلپائن نیوی کے جہاز نے پی این ایس سیف کو حفاظتی حصار میں لے لیا ۔پاکستان کے دفاعی اتاشی اور فلپائن نیوی کے حکام نے جہاز کا خیر مقدم کیا۔
پی این ایس سیف کی منیلا آمد پر فلپائن کے صدر روڈ ریگو راؤ ڈیو ٹرٹے نے جہاز کا دورہ کیا۔ جہازآمد پر چاق و چوبند دستے نے فلپائن کے صدر کو اعزازی سلامی پیش کی۔سلامی کے بعد معزز مہمان کو جہازکی آپریشنل صلاحیتوں کے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد روڈ ریگو راؤ ڈیو ٹرٹے نے جہاز کا دورہ کیا۔پی این ایس سیف کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے عملے کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کی تعریف کی۔
فلپائن کے صدر،روڈ ریگو راؤ ڈیو ٹرٹے نے پاکستان اور فلپائن کے مابین موجودگہرے تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرز کے خیر سگالی و تربیتی دورے دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دیرینہ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں۔فلپائن کے صدر نے عالمی برادری کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جن کے ضمن میں خلیج عدن اور بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہازوں کی مسلسل تعیناتی سے بحری استحکام ، بحری دہشت گردی کے خاتمے اور بحری مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔
صد ر نے پاکستانی عوام بالخصوص پاک بحریہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔فلپائن کے صدر کے پی این ایس سیف کے دورے کی فلپائن کے مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی۔

Recent News

Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved