Dec 15, 2017 07:02 pm
views : 541
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 422 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 422 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے(15دسمبر 2017)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 422
پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 38645 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،100 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔