Dec 15, 2017 07:23 pm
views : 558
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، اسحاق ڈار اور نیب کے تعلقات بہت گہرے ہیں فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کیس میں نیب
پراسیکیوشن پر پہلے دن سے تحفظات تھے اور پہلے ہی کہا تھا کہ جس طرح کیس
چلایا جارہا ہے، یہ کیس کامیاب نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ
حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس پر اعلیٰ عدالت کے فیصلے کی یقینی طور پر اہمیت
ہے، جس طریقے سے نیب کے وکیل نے مقدمہ پیش کیا اس کی کامیابی کے امکانات
نہیں تھے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار اور نیب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ ہم نے
دیکھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر ریٹائرڈ ہونے کے بعد اگلے ہی روز اسحاق ڈار کے
وکیل بن کر عدالت میں پیش ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ارب 24 کروڑ روپے
اس کیس میں شامل ہیں اور یہ قوم کا پیسہ ہے، کسی کے ذاتی پیسے نہیں، عدالت
کے پانچ رکنی بینچ نے بھی اس پر جو ریمارکس دیئے وہ سب کے سامنے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف
کےرہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ بہت آسان ہے پہلے پیسے لوٹیں پھر
اپنی مرضی کے لوگوں سے تفتیش کرائیں پھر عدالت میں کیس جائے تو پھر کلین چٹ
لے کر چلے جائیں۔ کیس میں اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ سے ملزم بنے تاہم
سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے پر غور کریں گے۔