Dec 15, 2017 07:44 pm
views : 603
Location : Different Markets
Peshawar- Dry Fruit Prices Hike
پشاور،سردیوں کی سوغات،خشک میوہ جات، افادیت کے لحاظ سے بے مثال
موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سرد علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتیں گرم
ہونے لگیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی قیمتوں میں بیس سے پچیس فیصد اضافے کی
وجہ سے خشک میوہ جات عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔
موسمِ سرما کےآتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جن میں خاص طور
سے مونگ پھلی، اخروٹ ،پستہ، بادام، انجیر اور چلغوزے وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔
ہر کوئی اپنی پسند اور طبیعت کے مطابق اپنی مرضی کے خشک میوہ جات استعمال
کرتا ہے کیونکہ یہ اپنی تاثیر اور افادیت کے لحاظ سے بے مثال ہیں۔
پشاور میں سردی کے شروع ہوتے ہی دکانداروں نے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں
خودساختہ اضافہ کردیا ۔ مہنگا ئی کے مارے عوام اب قدرت کے اس انمول تحفے سے
محروم ہوگئے ہیں۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتاہے مگر
سردیوں میں خاص سوغات سمجھی جانے والی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے
متوسط طبقے کو اس سے محروم کردیا ہے ۔
مونگ پھلی، پستہ اور بادام کی فی کلو قیمت میں دوسو سے ڈھائی سو روپے تک
اضافے کا سن کر اکثر گاہک واپسی کاراستہ لیتے دکھائی دیتے ہیں ۔قیمتوں میں
ہوشربا اضافہ دیکھ کر شہری اب قدرت کے اس انمول تحفے سے محروم ہوتے جارہے
ہیں ۔
اس موقع پر ایک دکاندار نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک خریدارسیف الرحمن نے کہا