پشاور، پختون اسٹوڈنٹس کاامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور میں پختون اسٹوڈنٹس کے زیراہتمام امریکہ صدر کے جانب سے مقبوضہ بیت
المقدوس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف احتجاج کیا
گیا۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے امریکہ اور
اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت
کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ بیت القدس کے مسلے پر او آئی سی اپنا کردار
اداکریں اور امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدوس کو اسرائیل کا دارلخلافہ
تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ صدر سے مسلمانوں سے
معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کردیا۔