Dec 16, 2017 01:55 pm
views : 542
Location : Government School
Peshawar- APS 3rd Anniversary at Government School
پشاور،سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 3سال مکمل،سرکاری اسکول میں تقریب کا انعقاد
تین سال بیت گئے لیکن پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ہونے والی بربریت اور
ظلم کی داستان آج بھی بچوں کے ذہن میں تازہ ہے ،اس حوالے سے سرکاری سکول
میں اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا
گیا ۔
انسانی تاریخ کا دل سوز واقعہ آرمی پبلک سکول کو تین برس بیت گئے ، 16
دسمبر 2014 کو ہونے والی ظلم وبربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی جس میں
144 بچوں اور سکول سٹاف نے پاکستانی قوم کے لئےجان کے نظرانے پیش کئے ،اے
پی ایس میں شہید ہونے والے طلباء کی یاد میں پشاور کے سرکاری سکول میں
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی
کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تقریب میں اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےطلباء نے ملی نغمے
اور خاکےپیش کئے ،جسے دیکھ کر شرکاء میں اے پی ایس حملے کی یاد تازہ ہو
گئی،تقریب کے حوالے سے طالب علموں کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ
حملے ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،تقریب میں سالانہ امتحا نات میں نمایاں
کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشن
ڈائریکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو قیامت صغریٰ سے تعبیر
دیتے ہیں ہم اس سانحے کو بھلا نہیں سکتے۔
طالط علم امیر حمزہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے چھپ کو وار کیا تھا ہم سامنے سے
وار کریں گے،وہ بندوق سے لڑیں گے اور ہم قلم سے انہیں شکست دیں گے۔