Dec 16, 2017 03:01 pm
views : 642
Location : Shah Faisal Colony No 1
Karachi- Jewellery shop robbed
کراچی،شاہ فیصل میں تالہ توڑ گروپ نے سونار کی دکان لوٹ لی
شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں تالہ توڑ گروپ نے سونار کی دکان کا تالہ توڑ کر لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں
ملزمان نے سونار کی دکان کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی اور فرار
ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے سونار کی دکان کے 7 تالے توڑے جس کے بعد
480 گرام سونا اور ایک کلو چاندی لوٹ لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت 30 لاکھ روپے تک تھی جب کہ واردات کی
نوعیت کا مزید تعین کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق اس مارکیٹ میں اس سے قبل
بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اس موقع پر دکاندار راؤ راشید نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا
دکاندار محمدافضل راؤ نے کہا