اسلام آباد،وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس
وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس ہوا ،اجلاس میں اپوزیشن کے تحفظات دورکر دئیے گئے ہیں۔
دوران اجلاس حلقہ بندیوں کا بل19دسمبرکوسینیٹ سے منظورکرانے کافیصلہ کیا
گیا، پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات سے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو آگاہ
کیا جب کہ وزیراعظم کاکہناتھابل کی تاخیر سے مایوسی پھیلی اور شکوک و شبہات
پیدا ہوئے ،بل کی منظوری سے انتخابات کا انعقاد وقت پرممکن ہو سکے گا، اس
کے لیے اتفاق رائے پر پیپلز پارٹی کا شکر گزار ہوں۔
بعد ازاں اپوزیشن لیڈر ا عتزاز احسن نے میڈیاکو بتایا کہ وزیراعظم کی زیر
صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل اور مردم شماری کے حوالے سے بات ہوئی،
ایوان بالاسے حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو پاس کرایا جائے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی
لیڈر اعتزاز احسن، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ،اے این پی کے الیاس
بلور،مسلم لیگ(ق)کے مشاہد حسین، اسرار اللہ زہری، طاہرمشہدی، مسلم لیگ
فنکشنل کے مظفر حسین شاہ،قائد ایوان راجہ ظفرالحق، مشاہد اللہ خان اور شیخ
آفتاب سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔