پشاور پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ ای پی ایس کے خلاف احتجاج
پشاور پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کی جانب سےسانحہ اے پی ایس میں شہید
طلبا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تعلیمی دھرنا بھی دیا گیا۔
سول سوسائٹی کے اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے حکومت اور سیکورٹی ادروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی
سیکورٹی کو سخت کیا جائے ان کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں پر حملے کرنے والے
درندے ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ کرنا چاہیے ان کا کہنا ہے کہ ملک کی خارجی
اور داخلی پالیسیوں میں تبدیلی لا کر اس طرح کے حملوں کو روکنا چاہیے۔
سماجی رہنما حمید گل نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ہماری ناقص پالیسی کے سبب ہمارے تعلیمی اداروں ہر حملہ ہوتا ہے۔
رخسانہ بی بی نے کہا کہ اے پی ایس کے سانحے پر پورا کے پی کے ڈسٹرب ہےپہلے
اے پی ایس ،پھر باچا خان یونیورسٹی،اور اب کچھ دن پہلے زرعی یونیورسٹی پر
حملہ ہوا ہم اپنے تعلیمی اداروں پر حملی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔