Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 16, 2017 07:04 pm views : 589

Location : Different Places

Karachi- VOXPOPs About APS Incident 3rd Anniversary
  • Urdu

کراچی، سانحہ آرمی پبلک اسکول کو تین سال تو کیا تین سو سالوں تک نہیں بھول سکتے،شہری

آرمی پبلک اسکول کے دلسوز سانحے کو آج تین برس مکمل ہوگئے ہیں،قوم سانحے کو آج بھی بھلا نہیں پائی،آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں اک سو چالیس کے قریب طالبعلم اور اسکول اسٹاف شہید ہو گئے تھے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اس سانحے کو تین سال تو کیا تین سو سالوں تک نہیں بھول سکتے ،جبکہ ان بچوں کے عزم کو سلا م پیش کرتے ہیں جو تعلیمی سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالب علم نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں شہید ہونے والے ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں،دہشتگردوں کی جانب سے ہمیں تعلیم سے دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام ہو گئے۔
ایک اور طالب علم نے کہا کہ آج ہم اور زیادہ جوش سے پڑھ رہے ہیں شہیدوں سے ہم نے سیکھا ہے کہ اب ہم اور زیادہ جوش کے ساتھ پڑھیں گے۔
نجی اسکول کی پرنسپل نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھے ،علم کے حصول کے لئے نکلے بچوں کوشہید کرنیوالوں کو انکے انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔
صحافی مختار احمد نے کہا کہاے پی ایس کا سانحہ اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے جس میں طالب علموں کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن دہشتگرد ناکام ہوئے،ان ماؤں اور بچوں پر آفرین ہے جنہوں نے اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا،آئندہ آنے والے وقتوں میں پاکستانی بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
ایک اور صحافی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ہم تین سو سال تک بھلا نہیں سکتے،جن معصوم بچوں کو دہشتگردی کا مطلب بھی نہیں پتہ انہیں بے دردی سے نشانہ بنایا گیا،ہم ان بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کردیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں تعلیم سے ہمارا رشتہ ٹوٹ نہیں سکتا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved