کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب
ملک کو ترقی خواتین اور طالبات کے بغیر نا ممکن ہے اور اسکی بہترین مثال
شہید محترمہ نے نظیر بھٹو ہیں ،اس ملک کو طلبا اور طالبات ہی آگے بڑھا سکتے
ہیں۔
پی اے ایف میوزیم میں نجی ادارے اور محکمہ تعلیم کی جانب سیشی لیڈ کانفرنس
کی ایوارڈ ڈسٹریبیوشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں میں زمدگی کے
مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو ایوارڈز دیے
گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے
ہمیں خواتین کو زندگی کے تمام عبوں میں آگے لانا ہوگا جبکہ ملکی ترقی
خواتین اور طالبات کے بغیر نا ممکن ہے اور اسکی بہترین مثال شہید محترمہ نے
نظیر بھٹو ہیں ،اس ملک کو طلبا اور طالبات ہی آگے بڑھا سکتے ہیں ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صوبے بھرمیں
اقدامات کر رہے ہیں وومن پاور اور بچیوں کی پاور کے ذریعے درپیش مسائل سے
نمٹ سکیں گے۔