Dec 16, 2017 07:39 pm
views : 518
Location : Private School
Gujranwala- Students give Tribute to APS Martyrs on 3rd Anniversary
گوجرانوالہ ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کو تین سال مکمل، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن
گوجرانوالہ میں سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ۔
گوجرانوالہ کے نجی اسکول میں سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر
شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے طالبات نے شمیں روشن کی اور شہدا کے
لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
اس موقع پر ننھے طالبات کا کہنا تھاکہ ہم سانحہ پشاور کے شہدا کو بھولے
نہیں ہیں اور ہم ان کے مشن کو آگئے بڑھائیں گے۔ اس موقع پرا سکول کے طالبات
نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ملی
نغمے بھی پیش کیے۔
طالبات کا کہنا تھاکہ وہ سانحہ پشاور کے دلخراش واقعہ میں شہیدہونے والے
طالب علموں کو کبھی نہیں بھلاپائے گے۔ انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ
ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جنگ جار ی رکھیں گے ۔