راولپنڈی،آرمی چیف کاجہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ
آرمی چیف نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ کا فائرنگ رینج جہلم کے دو رے کے دوران کہنا تھا کہ3سال قبل
دشمن نے ہمیں پشاورمیں زخمی کیا، قومی سطح پرنیشنل ایکشن پلان تیارکیاگیا
فوجی سطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےساتھ حالات کارخ موڑا،انہوں نے کہا کہ نشانہ
بازی کسی بھی فوجی کابنیادی وصف ہے۔
آرمی چیف نے رائفل ایسوسی ایشن کے37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں
شرکت کی ان مقابلوں میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے
حصہ لیا، ماسٹرایٹ آرمزکی ٹرافی بہاولپورکورکے حوالدارساجدبادشاہ نے حاصل
کی۔