کراچی، کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ اب ٹھیک ٹریک پر آگیا ہے،وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ اب ٹھیک ٹریک پر آگیا ہے۔
سندھ کی گزشتہ حکومت کو کراچی سرکلر ریلوے میں دلچسپی نہیں تھی لیکن موجودہ
وزیراعلیٰ سندھ کےسی آر میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں، کل وزیراعلیٰ سے
ملاقات ہوئی تھی اور کے سی آر کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، اب کراچی
سرکلر ریلوے کا معاملہ اب ٹھیک ٹریک پر آگیا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا
تھا کہ کراچی پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو دینی چاہیےتھی لیکن آنے والا وقت
بہتر اور خوبصورت کراچی کا ہے، کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی ماس ٹرانزٹ کا پلان جائیکا کا بنایا ہوا ہے جو
اس قوت بنا تھا جب سی پیک نہیں تھا ،اب سی پیک آگیا ہے اور ہمیں اپنے پورٹ
کو مزید بہتر کرنا ہے، نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن چائنہ کے زیر انتظام کراچی
سرکلر ریلوے،اور ایم ایل ون بن رہا ہےدونوں منصوبے این آر اے کی چھتری کے
نیچے بن رہے ہیں جس کے لئے وفاق اور سندھ حکومت میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام ہو تو ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں
لیکن کچھ عرصے سے سیاست کو زيادہ وقت دینا پڑر ہا ہے جس سے کارکردگی متاثر
ہوتی ہے،ریلوے کا ریونیو 18 ارب سے بڑھ کر 40 ارب پر آگیا ہے اور 30جون
2018 تک ریلوےکا ریونیو 50 ارب تک پہنچ جائےگا، 3سال بعد ریل گاڑی کی کوئی
بوگی بوسیدہ نظر نہیں آئی گی جب کہ 10 سے 15سال میں ریلوے کا شمار بہتر
اداروں میں ہوگا، ہم ابھی خسارے سے نہیں نکلے ہیں اور ہم نے آمدنی بڑھا کر
اسے ریلوے پر لگایا ہے، 70سال سے ریلوے یارڈز پر کچھ نہیں لگا ہے۔