Dec 16, 2017 08:57 pm
views : 574
Location : Different Places
Islamabad- VOXPOP About APS Incident 3rd Anniversary
اسلام آباد،16 دسمبر سقوط ڈھاکہ،سانحہ اے پی ایس،ملکی تاریخ کےسیاہ دن کے حوالے سے شہریوں کی رائے
سولہ دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب 1971 کو آج ہی کے روز مشرقی
پاکستان ہم سے جدا ہوااور 2014 میں آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے حملے
نے پوری قوم کونہ بھول پانے والے سانحے سے دوچار کیا۔
سقوط ڈھاکہ کو 46 جبکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج تین برس بیت گئے ہیں
تاہم سانحے کا ذکر کرتے ہی زخم تازہ ہوجاتے ہیں،شہید ہونے والےبچوں کے
اہلخانہ کے ساتھ قوم بھی واقعے کو بھلا نہیں پائی ،دل سوز سانحے نے جہاں
قوم کو ناقابل تلافی جانی نقسان پہنچایا وہیں قوم کو یکجا بھی کردیا اور آج
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہوئی ہے۔
ایک شہری نے اکرام بخاری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ پاکستان نے آزادی کے بعد سے ہی بڑے بڑے طوفان دیکھے ہین سانحہ
مشرقی پاکستان اور اےپی ایس کا سانحہ دونوں بڑے سانحے ایک ہی دن رونما
ہوئے،ہم نے مشرقی پاکستان کے جھٹکے کو برداشت کیا جبکہ اے پی ایس کے سانحے
نے بچی کچی ریاست کو ایک اور جھٹکا دیا تھا۔
ایک نوجوان اقبال نے کہا کہ اس سانحے کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے لیکن اس
سانحے نے قوم کو ایک طاقت دی ،بہت جلد ملک سے دہشتگردی کو ختم کر دیں گے۔
شہری عمر فاروق نے کہا کہ 1971 میں آج کے ہی دن پاکستان دو لخت ہوا اور تین
سال قبل آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں نے ہمرے بچوں کو شہید کرکے خون
انگیز تاریخ لکھی تاہم سانحے کے بعد قوم متحد اور پاکستان سے آج اسی فیصد
دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
اصغر علی مبارک نے کہا کہ اے پی ایس میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا لیکن
آج دہشت گردی کا ناسور ختم ہورہا ہے لیکن ابھی بھی دہشتگردوں کے خلاف مزید
کارروائیوں کی ضرورت ہے،افواج پاکستان کی قربانیوں کے نتیجے میں امن قائم
ہو رہا ہے اور ان قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔