کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ
کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اسماعیلی برادری کے
روحانی پیشواء پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، پاکستان
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عشائیہ میں خصوصی طور پر
شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے پرنس کریم آغا خان کا استقبال کیا گیا۔
اس دوران پرنس کریم آغا خان سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ
صوفی بزرگوں کی دھرتی ہے، یہاں سے محبت کا ہی پیغام ملتا ہے، پرنس کریم آغا
ہمارے مہمان ہیں ،مہمان نوازی ہماری روایات، ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواء کے اعزاز
میں کہا کہ یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ آپ کی آمد کا بیتابی سے
منتظر تھے، شاندار عشائیہ دینے پر پرنس کریم آغا خان نے پیپلزپارٹی اور
سندھ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔