کوئٹہ ، زرغون روڈ پر واقع کیتھولک چرچ کے قریب دھماکہ،5افراد جاں بحق اور 20سے زائدافراد زخمی
کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع کیتھولک چرچ کے قریب دھماکے کے نتیجے
میں5افراد جاں بحق اور 20سے زائدافراد زخمی ہوگئے،دھماکے کی آواز دور دور
تک سنی گئی،دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ شروع ہوگئی جب کہ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں
جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقو عہ پر پہنچیں جبکہ سول اسپتال سمیت کوئٹہ کی دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے گرجا گھر میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے
افراد عبادت کے لیے جمع تھے جبکہ کرسمس کی تیاریاں بھی کی جارہی تھیں،
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایک بچے نے ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دھماکہ اتنی زور سے ہوا کہ اسکول بری طرح سے ہل گیا۔
عینی شاہد نے کہا کہ سنڈے سروس کی آدھی دعا ہوگئی تھی جس کے بعد اچانک
فائرنگ ہوئی اور دھماکہ جس میں کئی لوگ فوت اور زخمی ہوگئے ہیں۔