کراچی، آج کے ملین مارچ سے دنیا بھر میں پیغام جائےگا،سراج الحق
جماعت اسلامی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے
کیخلاف آج کراچی میں ملین مارچ کرے گی،ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت
اسلامی سینٹر سراج الحق کریں گے جس میں دیگر مذہبی جماعتیں بھی شریک ہونگی۔
اس سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان
سینیٹر سراج الق نے کہا کہ پاکستان کا بیت المقدس کے مسئلے پر تماشائی کا
نہیں بلکہ لیڈر کا کردار ادا کرنا چاہیے،بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر وہ
عمل کریں جوہم کر سکتے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اہم اپیل کرتے ہیں کہ عوام گھروں سے نکل کر اس
ملین مارچ میں شریک ہو کربیت المقدس سے اپنے عشق کا اظہار کریں جبکہ ملین
مارچ میں کراچی کے مرد خواتین اور بچے اس مارچ میں شریک ہو رہے ہیں جوخوش
آئند بات ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ آج کا ملین مارچ تاریخٰ ثابت ہوگا اور اس مارچ سے
دنیا بھر میں ایک اہم پیغام جائےگا ،جبکہ فلسطین کے لئے لڑنا ہی اصل جہاد
ہے۔