کوئٹہ ،زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی
کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خود کش دھماکے میں8افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی کی حالت نازک ہے۔
چرچ پر 2دہشت گرد وں نے حملہ کیا،ایک نے چرچ کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے
اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشت گرد اندر داخل ہونے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز کی
فائرنگ سے ہلاک ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ
آپریشن شروع کردیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی رضا کار
نے کہاہمارا اسٹاف سول اسپتال میں موجود تھا فائرنگ جاری تھی ہم نے امدادی
کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا،42 زخمیوں اور 8
شہید افراد کو سول اسپتال کوئٹہ اور چی ایم ایچ منتقل کیا ہے۔
عینی شاہد نے کہاچرچ میں عبادت کر رہے تھے جب فائرنگ کی آواز سنی تو ہم نے
دروازے بند کر لئے تھے،واقعےمیں ہمارے کئی لوگ شید اور زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی شخص ریاست ملک نے کہا کہ ہم ایف کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حفاظت کی۔