لندن، وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا لندن سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب
لندن سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بذریعہ ویڈیو لنک ایک اجلاس سے
خطاب کیاجس میں پنجاب حکومت اور استنبول میونسپلٹی کے مابین واٹرسیکٹر ،
ٹریفک مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اقدامات کا
جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں ترک کمپنیوں کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر
شہروں میں واٹر سیکٹر ، ہارٹیکلچراور ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے لئے موثر
اقدامات اٹھانے پر اتفاق رائے ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر
سیکٹر او رہارٹیکلچرکے شعبوں کی بہتری کے لئے استنبول میونسپلٹی کے حکام سے
سود مند معاہدے کئے جائیں گے، پنجاب حکومت اور متعدد ترک کمپنیوں کے مابین
شاندار اشتراک کار موجود ہے،استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک
مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ
اٹھائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم
انہیں دیں گے۔پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر کام کررہی
ہے، مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو عالمی ماہرین کی مشاورت سے پیشہ وارانہ
انداز میں آگے بڑھایا جا رہاہے۔
اجلاس میں لارڈ مےئر لاہور،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری
داخلہ،انسپکٹرجنرل پولیس اورمتعلقہ حکام کی سول سیکرٹریٹ،صوبائی وزیر
بلدیات منشاء اللہ بٹ ،وائس چےئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈخواجہ احمد
حسان، نے شرکت کی جبکہ ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان قونصل میں جنرل
ڈاکٹر یوسف جنیداورمتعلقہ افسران نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری اورمتعلقہ افسران وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیو لنک کے
ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔