Dec 18, 2017 02:48 pm
views : 590
Location : Different Places
Quetta- Church Attack Mourning Story
کوئٹہ ،چرچ پر حملے کے بعد دوسرے روز بھی فضا سوگوار
کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے بعد دوسرے روز بھی فضا سوگوار ہے اور بے گناہ
جانوں کے ضیاع پر شہری غم میں ڈوبے ہوئے ہیں , گرجا گھر پر خودکش حملے کا
مقدمہ درج کر لیا گیا، جاں بحق 9 افراد کی اجتماعی تدفین آج گورا قبرستان
میں ہوگی،چرچ حملے کے بعد بلوچستان کی مسیحی برادری نے کرسمس سادگی سے
منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب زرغون روڈ پر واقع چرچ پر ہونے والے خود کش حملے کے خلاف وکلاء
تنظمیوں نے بھی صوبے کی عدالتوں سے کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،
بائیکاٹ کی کال کے باعث وکلاء عدالتوں میں حاضرنہیں ہوئے، وکلاء نے ڈسٹرکٹ
کورٹ ،سیشن کورٹ اورہائی کورٹ کے باررومز پر پرسیاہ جھنڈے لہرائے، زیرسماعت
مقدمات کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کر دیا گیا۔
خیال رہے زرغون روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع بیتھل میموریل میتھوڈسٹ
چرچ پر 2 دہشتگردوں نے اتوار کی دوپہر بارہ بجے اس وقت حملہ کیا جب وہاں
دعائیہ تقریب جاری تھی۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شخص نارول نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ہما رے
بچے بھی پر جوش ہیں اور ہم بے خوف ہوکر کرسمس منائیں گے۔