کراچی،موسم خوشگوار، شہریوں کی حلوہ پوری کے ناشتے کو ترجیح
کراچی میں موسم خوشگوار ہونے کے بعدشہری حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار
ہوگیا ہے اور شہری موسم کا بھرپور مزہ لینے کے لئے حلوہ پوری کا ناشتہ
کرنے کو ترجیح دیتے ہیں موسم سہانا ہو اور لذیذ حلوہ پوری ، چنے اور آلو کی
ترکاری کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے،چنے اور آلو کی ترکاری کے بغیر حلوہ
پوری نا مکمل ہے لیکن اسے اختصار کے ساتھ حلوہ پوری ہی کہا جاتا ہے ۔
مہنگائی کے اس دور میں جب ایک پوری کی قیمت 15سے 20 روپے تک جا پہنچی ہے تب
بھی کھانے پینے کا ذوق و شوق رکھنے والے افراد خاندان کے ہمراہ سہانےموسم
اور حلوہ پوری کے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور دکانوں کا راستہ
پکڑتے ہیں ، اسکے علاوہ حلوہ پوری گھر لے جانے والوں کی لمبی لمبی قطاریں
الگ سے دیکھی جا سکتی ہیں، مختصراحلوہ پوری کہلایا جانے والا یہ ناشتہ
ہماری روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے ۔