Dec 18, 2017 06:01 pm
views : 603
Location : Cathedral Church
Lahore- Interfaith Prayer in Cathedral Church
لاہور ، کیتھیڈرل چرچ میں بین المذاہب دعائیہ تقریب کا انعقاد
لاہور میں لارسن روڈ پر واقع کیتھ ٹرل چرچ میں بین المذاہب دعائیہ تقریب کا
انعقاد کیا گیا،تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور مذہبی
شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب کی صدارت آرچ بیشپ نے کی ، تقریب میں مولانا عبدالخبیر آزاد ، مسیحی
برادری سے سنیل جان ، ہندو برادری سے لال بھگت اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر گزشتہ روز کوئٹہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی
کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے کے بھی دعاکی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں نے جہاں مسیحی برادری
کو نشانہ بنایا وہیں ملک میں بینالمذاہب ہم آہنگی کی فضا کو بھی متاثر
کرنے کی سازش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہوگئے ہیں پہلے کوئی سانحہ ہوتا تو
قوم منقسم ہوجاتی تھی لیکن سانحے کے بعد قوم یکجا ہے اور ہم سب ملکر دہشت
گردی کو شکست دیں گے۔