Dec 18, 2017 06:32 pm
views : 602
Location : Different Places
Bahawalpur- Traffic Signal Problems
بہاولپور،سڑکیں کشادہ نہ ہونے کے باعث چند ماہ قبل نصب کئے گئے سگنلز ناکام
بہاولپور میں چند ماہ قبل مشہور چوراہوں پر نصب کئے گئے سگنلز ناکام ہوگئے
ہیں جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شہر کے مختلف چوراہوں
پر سڑکوں کو کشادہ کئے بغیر نصب کئے جانے والے سگنلز ٹریفک میں روانی پیدا
کرنے کے بجائے ، ٹریفک جام ہونے کا سبب بنے ہوئے ہیں جن کے باعث عوام کو
سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی گنجائش کم ہونے کے باعث سگنلز
ناکام ہوئے ہیں ، ان کا کہنا ، سگنلز نصب کرنے سے قبل سڑکوں کی چوڑائی میں
اضافہ کرنا چاہئے تھا ۔
ایک نوجوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ سگنلز کاہونا نہ ہونا برابر ہی ہے۔
شہری لیاقت علی نے کہاکہ چند روز قبل بس اسٹینڈ کے قریب ایک سگنل اچانک گر
گیا اس کے نتیجے میں دو خواتین بال بال بچ گئیں، اس سے پہلے کوئی بڑا حادثہ
پیش آئے ، انتظامیہ فوری طور پر سگنل ہٹانے کا انتظام کرے ۔