اسلام آباد، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیر کے لئے پاکستانیوں کے دل میں محبت احترام ،اور قدر میں کمی نہیں آئی،طارق فضل چوہدری
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان
کی شہ رگ ہے ،آج تک کبھی ایسا مرحلہ نہیں آیا جب کشمیر کے حوالے سے
پاکستانیوں کے دل میں محبت ،احترام ،اور قدر میں کمی آئی ہو ۔
چوہدری غلام عباس صاحب کی پچاسویں برسی کے موقع پر تقرینب سے خطاب کرتے
ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چوہدری غلام عباس صاحب کی
پچاسویں برسی سرکاری طور پر منائی جارہی ہے،انکی پاکستان کیلئے خدمات ملک
کی ترقی کیلئے کوششیں اور کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق، اور قائد اعظم
کے ساتھ ایک تاریخی وابستگی اور جدوجہدقابل تحسین ہیں اور انہیں خراجِ
تحسین پیش کرنے کیلئے آج ہم سب جمع ہیں،ایسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے
جو اپنے خطے اور اپنی قوم اورملک کیلئے دل و جان سے کوششیں کرتی ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،آج تک کبھی ایسا مرحلہ نہیں آیا جب کشمیر کے
حوالے سے پاکستانیوں کے دل میں محبت ،احترام ،اور قدر میں کمی آئی ہو ،ہر
کشمیری کے ساتھ ہر پاکستانی کا دل دھڑکتا ہے،کشمیر ایک جنت نظیر ہے،اس
کیلئے جو کوششیں پاکستان مسلم ن کے دور میں ہوئیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا
اور مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ہے۔اور آئندہ آنے والے دنوں میں بھی مسلم لیگ
ن کی طرف سے کشمیر کی حمایت جاری رہے گی۔