Dec 18, 2017 08:22 pm
views : 632
Location : Engineering University
Peshawar- Engineering University convocation
پشاور، جامع انجینئر پشاور کے سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب
پشاور میں جامع انجینئر پشاور کے سالانہ کانوکیشن کے موقع پرایک تقریب کا
انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر انجئیرنگ یونیورسٹی تھے۔
کانوکیشن میں مجموعی طور پر چھ سو طلباءوطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں
جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے 28طلبا میں گولڈ میڈلز اور سات
کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ کی تر قی کے لیے مز
ید ا قدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ کانوکیشن میں سینکڑوں طلبہ کا
ڈگریاں حاصل کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا کے طلباءوطالبات
محنت، لگن اور کارکردگی میں کسی سے پیچھے نہیں۔
ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد فارغ التحصیل طلباءنے انجینئرنگ کے شعبہ میں پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کا عزم کیا ہے۔