Dec 19, 2017 01:02 pm
views : 585
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 112 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،112 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 112 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 38271 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 171 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 46 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،119 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔