Dec 19, 2017 01:13 pm
views : 609
Location : Parliament House
Islamabad- COAS Arrives Senate For National Security Briefing
اسلام آباد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےہیں، وہ آج سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں ڈپٹی
چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے ان کا استقبال کیا جبکہ ڈی جی
آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےہیں آمد
کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں چلے
گئے۔
بریفنگ کے دوران آرمی چیف اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں اور پاکستان آنے والے
غیر ملکی عمائدین، بالخصوص امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقاتوں کے احوال اور
نتائج سے بھی ایوان کو آگاہ کریں گےجبکہ ایوان بالا کو داخلی و بیرونی
سلامتی اور دفاع سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔
بریفنگ بند کمرے کے اجلاس میں ہو گی اور بریفنگ کیلئے پورے ایوان کو کمیٹی
کا درجہ دیا جائے گا،بری فوج کے ڈائریکٹر جنرل برائے ملٹری آپریشنز بھی
اجلاس میں موجود ہوں گے۔