اسلام آباد، سیاستدانوں کوعدالتوں کی چٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی،کیپٹن(ر) صفدر
نیب عدالت میں نواز شریف کیخلاف3 ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نا اہل
وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کی
حفاظت فرمائے، ایٹمی پاکستان بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے،
عدالتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ان عدالتی
فیصلوں کا یہ حال ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا نواز شریف آج
عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہا ہے۔
سیاستدانوں کوعدالتوں کی چٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی،سیاستدانوں کوعوام کے ووٹ
اورحمایت کی ضرورت ہوتی ہے، کیپٹن صفدر (ر)نے کہا کہ 2013میں عوام نے
نوازشریف کوووٹ دیکرحمایت کی، 2018میں بھی عوام نوازشریف کوووٹ
دیکروزیراعظم بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ 28جولائی میں دیا گیا فیصلہ پوری
دنیامیں مذاق بنا، نوازشریف عدالتوں میں کھڑے ہیں، سابق وزیراعظم چاہتے ہیں
پاکستان کوآگے بڑھانے کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ہو،کیپٹن صفدر نے کہا کہ
آج ایوان بالاکوملکی سلامتی سے متعلق بریف کیا جائیگا،اداروں کو1973کے آئین
کے تحت کام کرناچاہئے۔