اسلام آباد، خیالی تنخواہ جو میں نے لی ہی نہیں اسے میرااثاثہ بنادیاجاتاہے،نوازشریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتاقومی خزانے کو کیا
نقصان پہنچایا،خیالی تنخواہ میرا اثاثہ بن گئی،شک کافائدہ دیے بغیروزیراعظم
کو ہٹادیاجاتاہے،فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرے معیار کا پتا چل جائے گا۔
احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے کرتے ہوئے سابق
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خیالی تنخواہ جو میں نے لی ہی نہیں اسے
میرااثاثہ بنادیاجاتاہے،جس نے خودتسلیم کیا اسے کہا جا رہا ہے کہ اثاثہ
نہیں،عمران خان نے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن اور دیگر اثاثوں کو تسلیم کیا
انہیں کہا جا رہا ہے کہ یہ انکے اثاثے نہیں ہیں ،ہر کسی کیلیے قانون کاایک
ہی سکہ چلے گا،ہم انصاف کی بحالی کیلیے تحریک چلائیں گے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے ملک بنایا
گیا تھا،کس کے دباؤ پرمشرف سے حلف لیا اور دیا گیا،ڈکٹیٹروں کو کس نے گلے
میں ہار پہنایا،سکھا شاہی نہیں چلے گا ایک سکہ چلے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انصاف کی بحالی کے لئے ترازوہوناچاہیے تحریک انصاف
کے لیے نہیں،ہم فیصلے کیاآگے بند باندھ کر کھڑے ہوجائیں گے۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن
ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی دارالحکومت کی
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر
ریفرنسز کی سماعت کی۔